• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظفرعبداللہ قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی تعینات،ظفر حجازی کی معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) وفاقی حکومت نے سیکورٹیز ایکسچینج کمیشن آف  پاکستان کے سینئر ترین کمشنر ظفرعبداللہ کو قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی تعینات کر دیا ہے ، وزارت خزانہ نے ظفر عبداللہ کی تقرری کا نوٹی فیکشن پیر کو جاری کیا نوٹی فیکشن کے مطابق انہیں اگلے احکامات تک فوری طور پر قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی مقر ر کیا گیا ہے،دریں اثنا سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ظفرالحق حجازی کو  ان کے عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے ، وزارت خزانہ نے معطلی کا نوٹی فیکشن پیرکو جاری کیا  ، واضح رہے کہ ظفرحجازی کو ریکارڈ  ٹمپرنگ کے الزام میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہواہے۔

تازہ ترین