• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظفر حجازی کا پمز میں طبی معائنہ،رپورٹس کا جائزہ،میڈیکل بورڈ نے تندرست قرار دیدیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پمز میڈیکل رپورٹ کے مطابق ظفرحجازی تندرست ہیں ، انہیں اسپتال میں داخل رہنے کی ضرورت نہیں۔ ظفرحجازی کا پانچ رکنی میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ کیا اور رپورٹس کا بھی جائزہ لیا ۔رپورٹ کے مطابق ظفر حجازی کی حالت ٹھیک ہے اور انہوں نے نیند بھی اچھی طرح سے کی ہے جبکہ ای سی جی و لیبارٹری رپورٹس نارمل ہیں اور وہ کلینکل اعتبار سے تندرست ہیں ،گردے کی پیوندکاری ظفر حجازی کی اینجیو گرافی میں رکاوٹ بن گئی ہے کیونکہ اینجیو گرافی کرنے سے مریض کی طبیعت بگڑ سکتی ہے اس میں انکی زندگی کو رسک ہوگا ۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ظفر حجازی اینجیوگرافی کی پیچیدگیوں کے باعث ٹیسٹ کے لیے راضی نہیں۔

تازہ ترین