• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو منتخب رکن کو مبارکباد دیکر اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا،خواجہ اظہار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ہمارے دو سینئر ارکان نے نو منتخب رکن کو مبارک باد دے کر اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا۔ شاید وہ ہماری اعلیٰ ظرفی غلط تھی۔ ہم 2018 ء کے انتخابات میں سارا قرض سود سمیت اتار دیں گے کراچی کے حلقہ پی ایس ۔114کے ضمنی انتخابات میں گینگ وار پر دھاندلی کا الزام لگایا جا رہا ہے اور گینگ وار کو کس نے بنایا ہے، یہ سب جانتے ہیں ۔ وہ پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن سعید غنی کی حلف برداری کے بعد خطاب کر رہے تھے۔ سعید غنی نے اپنی تقریر میں ایم کیو ایم پر جو بھی الزامات لگائے ہیں، وہ غلط ہیں۔

اگر عبدالرؤف صدیقی کسی حلقے سے کامیاب رکن کو چار سال تک رلا سکتا ہے تو آپ کا بھی ہم پانچ مہینے تک پیچھا کریں گے۔ معاملہ ابھی الیکشن ٹریبونل میں ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ سعید غنی کی سندھ اسمبلی میں ہونے والی تقریر کا نوٹس لے۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ حلقہ 114 میں جن یوسیز سے ایم کیو ایم کے چیئرمین کامیاب ہوئے تھے، وہاں پانی بند کر دیا گیا۔ اگر میئر کراچی اور ڈی ایم سیز کے لوگ ساتھ نہ ہوتے تو پانی کے لیے لوگوں کو ترسایا جاتا۔  انہوں نے کہا کہ یہاں پر گینگ وار کی بات ہوئی۔

تازہ ترین