• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردم شماری کے ابتدائی نتائج آئندہ ہفتے جاری کئے جانے کا امکان

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )  حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے مردم شماری کے ابتدائی نتائج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔میڈیا کے مطابق  آئندہ چند روز میں پتہ چل جائے گا کہ ملک کی کل آبادی کتنی ہے اور اس میں مرد و خواتین کا کیا تناسب ہے جب کہ  پہلی بار خواجہ سراؤں کی تعداد بھی سامنے آئے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئندہ ہفتہ چھٹی مردم شماری کے ابتدائی نتائج جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ابتدائی سمری پہلے وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی، جو منظوری کیلئے اسے مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کریگی۔مردم و خانہ شماری کے مکمل اور تفصیلی نتائج آئندہ سال اپریل تک جاری کئے جائیں گے۔

تازہ ترین