• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوال۔میں نے بی ایس پیتھالوجی کی ڈگری KMU پشاور سے 2016میں مکمل کی ہے میں اب ماسٹر کرنا چاہتا ہوں میرا CGPA 3.6ہے ۔ اب میں ماسٹر Haematologyمیں کرئوں یا کسی اور مضمون میں ؟ (عاقب اقبال)
جواب۔عاقب صاحب، آپ کیلئے MS Haematology ایک مناسب مضمون ہے مگر جدید تحقیق میں آگے بڑھنے کے لئے چند اور نئے شعبے جو کہHaematology کی Sub-Specialism میں آتے ہیں ان میں چند ابھرتے ہوئے topics یہ بھی ہیں ۔Transfusion and transplantation sciences ، Medical microbiology،Cellular pathology اورBlood Science وغیرہ شامل ہیں۔ آپ کو متعلقہ یونیورسٹی سے معلومات حاصل کرنا ہونگی او ر اگر وہ ان میں سے کچھ کورسز آفر کرتے ہیں تو ان کو مزید Explore کرنے میں کوئی ہرج نہیں ہے ۔
سوال۔میں نے ACCAکیا ہے اس کے علاوہ BSc(honor)in Applied Accounting بھی کر چکا ہوں۔ میرے پاس یونیورسٹی آف لندن سے Msc in Prof. Accountancy کرنے کا موقع ہے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ کیا یہ درست انتخاب ہے یا پھر CFAکو منتخب کرئوںکیونکہ مجھے CFAمیں بھی دلچسپی ہے اس کے علاوہ میں کسی آڈٹ فرم میں انٹرنشپ کرئوں یا کسی کمپنی میں ڈائریکٹ اپلائی کرئوں۔
جواب۔جناب عبداللہ صاحب، آپ نے Accountancy کے شعبے میں ضروری اور خاطر خواہQualificationحاصل کر لی ہے جس کے بعد میں آپ کو کم از کم 3 سے5 سال تک اسی شعبے میں کام کرنے کی صلاح یا مشورہ دونگا۔ اس شعبے میں نوکری کے دوران آپ پر یہ واضح ہو جائے گا کہ اکائونٹیسی میں ہی وہ کونسا Sub-Specialism ہے جس کی طرف آپ کا زیادہ لگائو یا مہارت ہے ۔اس کے بعد آپ چاہیں تو CFA کر لیں یا پھر مزیدMSC کی طرف دیکھا جا سکتا ہے ۔ مگر اس وقت آپ کے لئے ٹریڈ اور انڈسٹری میں کام کرنا پہلی فوقیت ہونی چاہئے۔
سوال۔میرا نام عامر ہے اور میری عمر 30سال ہے اور میں لاہور کا رہائشی ہوں ۔ میں نے اب تک مندرجہ ذیل تعلیم حاصل کی ہے۔ میٹرک سائنس، FSC(Pre-Eng,Graduate(B.com),Msc Finance.میں نے اپنے شعبے میں آٹھ سال کام کرنے کے بعد کچھ مالی مشکلات کی وجہ سے چھوڑ دیا ۔ آجکل میں بینکنگ سیکٹر میں کام کر رہا ہوں جہاں میری تنخواہ اپنی پچھلی نوکری سے قدرے بہتر ہے ۔ میں آپ سے مشورہ چاہتا ہوں کہ اپنی مزید تعلیم جاری رکھنے کے لئے میں کس ProfessionalQualificationکی طرف جائوں مثلا بینکنگ سیکٹر، جس میں اسلامک بینکنگ یا پھر کنونشنل بینکنگ کی طرف دیکھوں اگر میں آنے والے دو تین سال میں کوئی پروفیشنل ڈگری حاصل کر لوں توکیا یہ میرے کیریئر میں ترقی کا باعث بن سکتی ہے ۔میرا ذاتی خیال یہ بھی ہے کہ میں فنانس یا اسلامک بنکنگ میں پی ایچ ڈی کر لوں اور پھر بعد میں بینکنگ کے ساتھ ساتھ ٹیچنگ کی طرف آجائوں۔ آپ کی ماہرانہ رائے اور مشورہ درکار ہے۔
جواب۔جناب، میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ ابھی مزید کچھ عرصہ اپنی نوکری جاری رکھیں اور کوشش کریں کہ بینکنگ سیکٹر میں ہی رہتے ہوئے مختلف Sub-Specialismمثلاً Forex banking, Treasury, Operations, یا Customer servicesوغیرہ میںspecialism اور مزید تجربہ حاصل کر لیں اس کے بعد کوشش کریں کہ آپ کے اپنے علاقےمیں آپ کو بینکنگ کے کورسز پڑھانے کے لئے کوئی خاطر خواہ پوزیشن مل جائے اور کچھ عرصہ پڑھانے کے بعد آپ اس نتیجے پر پہنچ جائیں گے کہ PHDکس شعبہ میں کرنا بہتر ہوگا۔
سوال۔اسلام علیکم، میرا نام محمد سہیل نواب ہے اور میں ٹنڈو اللہ یا رسند ھ میں رہائش پذید ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ آپ ایک اچھے کیرئر کونسلر ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ آپ مجھے مشورہ دیں تاکہ میں ایک مناسب کیرئر کا انتخاب کر سکوں۔ میں فزیوتھراپی DPT))کرنا چاہتا ہوں جو یہاں پر LUMHS جامشورہ میں آفر ہو رہا ہے۔ کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں ڈاکٹر آف فریکل تھراپی کا بیرون ملک کیا اسکوپ ہے؟ کیا مجھے یہ ڈگری کرنی چاہئے؟ میرے دوست احباب کہتے ہیں کہ یہ شعبہ ٹھیک نہیں ۔آپ کا کیا مشورہ ہے ۔
جواب۔جناب فزیوتھراپی ایک مستند شعبہ ہے جو ہیلتھ سائنسز میں ایک مضبوط ڈپارٹمنٹ سمجھا جاتا ہے مگر فزیو تھراپی کو اپنے کریئر کیلئے انتخاب کرنے سے پہلے آپکو یہ سوچنا چاہئے کہ کیا آپ لوگوں کی خدمت ایک محنتی اور ہمدرد فزیو تھراپسٹ کی حیثیت سے سرانجام دے سکیں گے؟ کیا آپ ایک کامیاب فزیو تھراپسٹ بن سکتے ہیں جسکی بنیادی شرط ہے کہ آپکا اپنا فزیکل اسٹرکچر اور آپ کا ذہنی جھکائو اس طرف ہے کہ نہیں؟ اگر ایسا ہے تو پھر آپ ایک کامیاب اور پروفیشنل فزیزو تھراپسٹ بن سکتے ہیں۔

تازہ ترین