• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی کمیٹی، الیکشن بل منظور، اثاثے ظاہر نہ کرنے پر رکنیت منسوخ کی جاسکے گی

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن کو ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین کا اختیار دینے پر اتفاق کرلیا گیا ہے‘ انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن بل 2017 کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت اثاثے غلط ثابت ہونے پر اب رکن پارلیمنٹ کو تین سال قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکےگا۔

اثاثے غلط ثابت ہونے پر اب رکن پارلیمنٹ کو تین سال قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ بھی ہوسکے گا‘ الیکشن کمیشن چھان بین کیلئے کسی بھی ادارے سے معاونت لے سکے گا ، مجوزہ بل کے تحت اثاثے ظاہر نہ کرنے پر اسمبلی رکنیت منسوخ بھی کی جاسکے گی۔

تازہ ترین