• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالدیپ کی سارک اجلاس کی میزبانی کیلئے پاکستان کی حمایت، تعاون بڑھانے پر اتفاق، مشترکہ اعلامیہ

Todays Print

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اور مالدیپ نے دو طرفہ تعاون اور عوامی سطح روابط کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کاا ظہار کرتے ہوئے مسلم امہ کی یکجہتی کو تقویت اور بین الاقوامی سطح پر اسلام کی حقیقی اقدار کو فروغ دینے پر اتفاق کیاہے جبکہ مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم نے اسلام آباد میں سارک سربراہ اجلاس کی میزبانی کے لئے پاکستان کی حمایت کااعادہ کیا ہے ۔

اس امر کا اظہار وزیرا عظم محمد نواز شریف کے تین روزہ دورہ مالدیپ کے اختتام پر اسلام آباد اور مالے سے بیک وقت جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کیا گیا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جمعرات کو جاری اعلامیے کے مطابق مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم کی دعوت پر 25؍ سے 27؍ جولائی تک مالدیپ کادورہ کیا وزیر اعظم نے مالدیپ کے 52؍ ویں یوم آزادی کی تقریبات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور مالدیپ کے عوام اور حکومت کو ان کی آزادی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد دی۔

علاقائی تعاون کے ضمن میں وزیر عظم محمد نواز شریف اور صدر عبداللہ یامین نے باہمی اہمیت کے امور پر علاقائی اور بین الاقوامی فورموں پر دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون اور معاونت کو نوٹ کیا۔

تازہ ترین