• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخی فیصلہ !!”جیونیوز“ پر آج دِن بھر خصوصی نشریات ، رپورٹرز اور تجزیہ کاروں کی سب سے بڑی ٹیم لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال سے آگاہ کرینگے

Todays Print

کراچی (جنگ نیوز) سیاسی دُنیا میں ہلچل برپا کرنے والا سب سے بڑا اسکینڈل ”پاناما“ جمعہ کو اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا کیونکہ پانا ما عملدآمد کیس کا فیصلہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت میں جمعہ کی صبح ساڑھے 11 بجے پانچ رکنی بنچ سنائے گا۔

سب کی نظریں اب صرف سپریم کورٹ پر مرکوز ہیں کیونکہ ممکنہ طور پر اس فیصلے کے بعد آنے والے اثرات سے ملکی سیاست کا رُخ بدل جائے گا اور یہی وجہ ہے کہ اِسے ملکی تاریخ کا ایک بڑا دِن کہا جارہا ہے۔ تاریخی فیصلہ ثابت کرے گا کہ نوازشریف بطور وزیراعظم اہل رہیں گے یا نہیں۔ کیا حکمران جماعت اس فیصلے کو تسلیم کرے گی، اپوزیشن کا ردِعمل کیا ہوگا۔

تحریک انصاف اِس فیصلے کے بعد کیا حکمت عملی اختیار کرے گی۔ عوام یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ کیا وزیراعظم اپنے پانچ برس پورے کرسکیں گے یا نہیں، نئی تاریخ بنے گی یا تاریخ اپنے آپ کو دہرائے گی؟۔ اِن تمام باتوں پر دلائل کے ساتھ گفتگو کرنے کیلئے پاکستان کے سب سے بڑے نیوز چینل ”جیونیوز“ پر پاکستان کی سب سے بڑی نشریات پیش کی جائیں گی۔

عائشہ بخش، حامد میر، مظہر عباس، حسن نثار، شاہ زیب خانزادہ ، سلیم صافی، طلعت حسین ، شہزاد چوہدری، امتیاز عالم، بابر ستار، ارشاد بھٹی اور منیب فاروق سمیت ، قانونی ماہرین ، رپورٹرز اور پاکستان کے بہترین تجزیہ کاروں کی سب سے بڑی ٹیم تمام دِن اِس اہم فیصلے کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ کی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔

تازہ ترین