• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس تفصیلات دیدیں، اب کتاب لکھ سکتا ہوں،ڈار

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ جنگ/نیوز ایجنسی)وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ میں نے سال کے ٹیکس گوشوارے عدالت میں جمع کرادیئے، کتاب لکھنے کو بھی تیار ہوں۔

ایل این جی منصوبے میں ایک ارب 60 کروڑ ڈالرز کی بچت کی ہے، سازشیں زیادہ دیر کام نہیں کرسکتیں، پاکستان کا مستقبل روشن ہے،اداروں میں شفا فیت کے حامی ہیں، سیاسی قیادت اور فوج نے مل کر دہشتگر د ی کے خاتمے کیلئے مشکل فیصلے کئے ہیں، پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہو رہی ہے،اچھے نظم ونسق اور شفافیت نے ملک کی معاشی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مالیاتی خسارہ گزشتہ سال کم ہو کر4.6 فیصد تک آ گیا ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں اوپن گورنمنٹ پالیسی فورم سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگومیں اسحاق ڈار نے کہا کہ سرکاری اداروں میں شفافیت اور احتساب کا عمل یقینی بنایا جارہا ہے، پاکستان نے رضا کارانہ طور پر اوپن گورنمنٹ پالیسی فورم کی رکنیت حاصل کی، او ای سی ڈی کی رکنیت سے ٹیکس چوری پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین