• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س:میرے فرسٹ ائر پری میڈیکل گروپ میں 440نمبر ہیں میرا رجحان آئی ٹی کی طرف ہے اور میں اس میں داخلہ لیناچاہتا ہوں براہ مہربانی مجھے اس کا اسکوپ بتا دیں اور پاکستان میں کونسی بہترین آئی ٹی یونیورسٹی ہیں جس میں پریکٹیکل کام اچھا ہو؟ (سعد گھمن)
ج:آئی ٹی ایک بہت وسیع شعبہ ہے جس میں بہت سی نئی اور ابھرتی ہوئی Sub-Specialism مارکیٹ میں موجود ہیں جو ہماری روزمرہ زندگی میں بہت سے Professions کو متوجہ کرتے ہیںجن میں
Cyber Security, Digital & Forensic IT, Internet and Financial Securityوغیرہ شامل ہیں۔بہر حال آپ کو پہلے کمپیوٹر سائنس میں گریجویشن مکمل کرنی چاہئے BS Software Engineering یا Information Systemsوغیرہ میں سے کسی ایک کو آپ اپنی پسند کے مطابق منتخب کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد میں آپ کو مندرجہ بالامیں سے کسی بھی شعبے میں MScکرنے کا مشورہ دوں گا جو آپ پاکستان یا بیرون ملک سے کر سکتے ہیں۔ امید ہے کہ پھر آپ ا س قا بل ہوجائیں گے کہ اپنے کیریئر کو آگے بڑھا سکیں۔
س:میں نے ایگریکلچرل انجینئرنگ 2.9CGPA کے ساتھ پاس کر لی ہے۔میں CSSاور مزید تعلیم بھی حاصل کرنا چاہتا ہوں آپ مجھے اس حوالے سے رہنمائی فرما دیں کہ میں MScمیں کس شعبے کا انتخاب کرئوں جس میں میرے بیرون ملک سے اسکالرشپ پر PhDکرنے کے مواقع بھی موجود ہوں۔ ابھی مجھے یہ بتا دیں کہ مجھے CSSکے حوالے سے کیا کرنا چاہئے؟ (عثمان ظفر۔ فیصل آباد)
ج:ایگریکلچرل سائنس میں انجینئرنگ کرنے کے بعد میرا مشورہ یہ ہے کہ فی الحال آپ اسی فیلڈ میںمزید تجربہ حاصل کریں۔ اسی دوران Post graduate courseکسی موزوںSpecializationمیں کریں یا PhDکے لئے ریسرچ کا انتخاب کریں۔ PhD کرنے کے لئے بہت سے ممالک اسکالر شپ آفر کرتے ہیں۔فی الحال میں یہ نہیں جانتا کہ آپ CSS کیوں کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کے لئے آپ کوکم از کم گریجویشن کرنا ہوگی۔ CSSکرنے کے لئے آپ کسی بھی اکیڈمی سے تیاری کر کے امتحان دے سکتے ہیں اگر آپ تمام شرائط پر پورا اترتے ہیں۔
سوال:مجھے اپنے تعلیمی کیرئر کے بارے آپ کامشورہ درکار ہے۔ میں نے ابھی 3.3CGPAکے ساتھ فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی سے Defence and Diplomatic studies میں BS (hons)مکمل کیا ہے( جوانٹر نیشنل ریلیشن کی برانچ ہے)۔ چھٹے سمسٹر میں میری شادی ہوگئی اور میری سسرال انگلینڈ میں ہے جس کی وجہ سے مجھے بھی اب بیرون ملک جانا ہے۔ میں اپنی تعلیم انگلینڈ میں بھی جاری رکھنا چاہتی ہوں جس کے لئے مجھے مضمون اور شعبے کے انتخاب میں آپ کی رائے چاہئے جوانگلینڈ کے حساب سے میرے تعلیمی کیریئر کے لئے نہایت موزوں ہو۔ (آمنہ رشید۔راولپنڈی)
ج : Defence and Diplomatic studiesایک وسیع شعبہ ہے اور ہاں یہ درست ہے کہ یہ انٹرنیشنل ریلیشن میں آتا ہے اور اس میں بھی آگے بہت اسکوپ موجود ہے۔جیسا کہ آپ نے بتایا کہ آپ مستقل طور پر انگلینڈ شفٹ ہو رہی ہیں تو میرا آپ کو یہ مشورہ ہے کہ آپ Post Graduate Qualificationکرنے سے پہلے اپنے متعلقہ شعبے میںتحقیق اور مواقع تلاش کریں مجھے یقین ہے کہ انگلینڈ میں اس شعبے سے متعلق بہترین ایکڈمک ا سٹرکچر موجود ہے اور آپ کو بہت ساری یونیورسٹی ملیں گی جو آپ کی فیلڈ کے کورسزکرواتی ہیںاور اس میں سے آپ اپنے لئے موزوں کورس کاانتخاب کر سکتی ہیں۔ میں آپ کے تعلیمی کیریئر میں کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔
س:سر میں نے کرسچن کالج لاہور سے بائیوٹیکنالوجی میں Bs (hons)مکمل کیا ہے میرا CGPA 2.66اور 82%نمبر ہیں۔ مستقبل میں تعلیمی کیریئر کے لئے میری پہلی ترجیح جرمنی ہے۔ کیا مجھے جرمنی میں ماسٹر ز میں داخلہ مل سکتا ہے ؟براہ مہربانی مجھے بائیوٹیکنالوجی میں بہترینSpecialization کا مشورہ دیں جو میرے لئے موزوں ہو۔ میرا رجحان ان شعبوں میں ہے۔ Oncology (cancer), Stem cells, Immunology, Enzyme and food, and Medical biotechnology. میں نے ابھی IELTSنہیں کیا۔ میں جرمنی میں داخلے کی تمام شرائط جاننا چاہتا ہوں اور مجھے جرمنی میں کسی اچھی یونیورسٹی کا نام بھی بتادیں۔ (عبد الوہاب۔لاہور)
ج:بائیوٹیکنالوجی ایک اہم مضمون ہے جس میں ریسرچ کے حوالے سے بہترین مواقع موجود ہیں۔میں آپ کو Stem cells technology, Immunology, and Virology پہلے ان تین شعبوں کے بارے میں تحقیق کرنے کی تجویز دوں گا۔ جرمنی میں اس سے متعلق بہترین مواقع اور اس کے ساتھ تحقیق، اسکالرشپ اور رہنمائی موجود ہے۔ جرمنی کا انتخاب کرتے ہوئے مجھے ایسی کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ آپ کامیاب نہ ہوں۔ میرا مشورہ ہے کہ آپ IELTS کریںجس کا اسکور کم از کم 6.5ہو، کیونکہ اب یہ جرمنی میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے جانے والے ہر ایک کے لئے لازمی کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین