• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’کل رات تم ہوش میں تھے یا نہیں؟‘‘
ڈوڈو نے غصہ کیا۔
’’میں نے کیا کیا گزشتہ رات؟‘‘
میں نے پوچھا۔
’’تم نے بھری محفل میں ایک خاتون کو شادی کی پیشکش کی۔‘‘
ڈوڈو نے آنکھیں نکالیں۔
میں نے خالی خالی نگاہوں سے اسے دیکھا۔
’’پھر تم نے اپنی جوانی کے زمانے کا نا قابل اشاعت قصہ سنایا۔‘‘
میں ہکابکا رہ گیا۔
’’پھر تم نے ایک شریف آدمی کے بارے میں بکواس کی۔‘‘
میں نے دکھتا ہوا سر تھام لیا۔
حواس قابو میں آئے تو پر اعتماد لہجے میں کہا،
"در اصل کل میرا منہ ہیک کر لیا گیا تھا۔"

تازہ ترین