• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں بہت دیکھ بھال کے سڑک پار کرتا ہوں۔
رات کا وقت ہو تو احتیاط بڑھ جاتی ہے۔
بعض اوقات آدھا آدھا گھنٹا انتظار کرتا ہوں۔
تیز رفتار گاڑیاں گزرتی رہتی ہیں۔
میں صبر کرتا ہوں۔
کوشش کرتا ہوں کہ چوراہے سے سڑک عبور کروں۔
اندھادھند کسی کے پیچھے نہیں چلتا۔
آگے بڑھنے کا ارادہ خود کرتا ہوں۔
سگنل نہیں، گاڑیاں دیکھ کر فیصلہ کرتا ہوں۔
اتنی احتیاط کی کئی وجوہ ہیں۔
ایک یہ کہ میں کلر بلائنڈ ہوں۔
دوسری یہ کہ مجھے اپنی جان پیاری ہے۔
تیسری یہ کہ سمجھ دار ہوں۔
آخر کتا ہوں، کوئی انسان نہیں ہوں۔

تازہ ترین