• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے بیٹ کو کبھی کلہاڑی کی طرح پکڑا،
کبھی ہتھوڑے کی طرح۔
کریز پر کبھی مائیکل جیکسن کی طرح ناچا،
کبھی مسٹر بین کی طرح پھدکا۔
کبھی ٹینس شاٹ کھیلا،
کبھی بیس بال ہٹ لگائی۔
کبھی بولر کا منہ چڑایا،
کبھی وکٹ کیپر کو گھونسا دکھایا۔
کبھی فیلڈرز کے ساتھ اپیل کی،
کبھی چوکا مار کے تالیاں بجائیں۔
آؤٹ ہو کر پویلین میں آیا تو ڈوڈو برہم ہوا،
’’قسم کھاؤ کہ آئندہ کرکٹ میچ میں حصہ نہیں لو گے۔‘‘
میں نے مسکرا کے کہا،
’’ایک شرط پر،
تم بھی قسم کھاؤ کہ آئندہ سیاست میں حصہ نہیں لوگے۔‘‘

تازہ ترین