• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’دیکھو، کیسی انوکھی بارات ہے!‘‘
ڈوڈو نے ہنسی اڑائی۔
میں نے غور سے دیکھا،
اس بارات میں گاڑیاں کم تھیں، پیدل لوگ زیادہ۔
ڈھول پیٹا جا رہا تھا،
بانسریاں سُر بکھیر رہی تھیں،
پھٹی ہوئی آواز والا باجا بج رہا تھا۔
لڑکے بالے ناچ رہے تھے۔
پیسے لٹائے جا رہے تھے۔
دولہا سفید گھوڑی پر بیٹھا تھا
لیکن اس کے چہرے پر اداسی تھی۔
میرے منہ سے نکلا،
’’عام سی بارات ہے۔
اس میں کیا انوکھا پن ہے؟‘‘
ڈوڈو نے کہا،
’’بارات شادی کے دن نکالی جاتی ہے۔
یہ پہلی بارات ہے جو طلاق کے بعد نکالی جا رہی ہے۔‘‘

تازہ ترین