• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہو پہلے دن چیخی تو میں ہنس پڑی۔
پہلی بار کوسنے دئیے تو میں نے قہقہہ لگایا۔
رفتہ رفتہ اس کی زبان کھلتی گئی،
میں کِھلتی گئی۔
اس نے میرا باورچی خانے میں داخلہ بند کیا۔
میرا کمرا چھین کر سامان کوٹھڑی میں پھینکا۔
میرے بیٹے کے کان میرے خلاف بھرتی رہی۔
میں دیکھتی رہی، مسکراتی رہی۔
ایک دن بہو کا ضبط جواب دے گیا۔
کہنے لگی،
’’بڑھیا! تجھے میرے سلوک پر غصہ کیوں نہیں آتا؟‘‘
میں نے ہنستے ہنستے کہا،
’’بٹیا! جو سلوک آج تُو کر رہی ہے،
میں نے بھی یونہی کیا تھا۔
تیرے ساتھ بھی یہی ہوگا۔‘‘

تازہ ترین