• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج ہفتہ کو ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچیں گے ۔ متعددوفاقی وزراء بھی ہمراہ ہوں گے۔ وزیر اعظم بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار قائد پر حاضری دیں گے۔پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے ۔

وزیراعظم سے گورنر ہاؤس میں تاجر برادری کا وفد اور مسلم لیگ(ن) سندھ کے عہدیداران بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ وزیراعظم کو امن و امان سے متعلق بریفنگ بھی دیے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خان عباسی سے ایم کیو ایم پاکستان کا ایک اعلی سطح کا وفد بھی گورنر ہاؤس میں ملاقات کرے گا۔

تازہ ترین