| |
Home Page
اتوار 27 ذیقعدہ 1438ھ 20 اگست 2017ء
August 12, 2017 | 12:00 am
ٹریفک جام سے بچنے کے لئے کراچی کے راستوں میں تبدیلی کے احکامات

Todays Print

ٹریفک جام سے بچنے کے لئے کراچی کے راستوں میں تبدیلی کے احکامات

کراچی (اعظم علی/نمائندہ خصوصی ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ذاتی دلچسپی اور احکامات پر کراچی کے چھ علاقوں میں سڑکوں کے راستے تبدیل کئے جارہے ہیں کراچی کی ان شاہراہوں ٹریفک میں اضافے سے پورے کراچی میں ٹریفک جام ہورہی ہیں ان علاقوں میں میٹر وپول ہوٹل کے اطراف نکلنے اور داخلے کی 12سڑکیں شامل ہیں ٹریفک انجینئرنگ بیورواور ٹریفک پولیس کی سفارش سے ان میں سے کچھ سڑکوں کے داخلے بند کئے جارہے ہیں اسی طرح صدر ، عبداللہ ہارون روڈ، فاطمہ جناح روڈ، شاہراہ فیصل ایم اے جناح روڈ سمیت دیگر سڑکوں پر بھی ٹریفک کے داخلے اور اخراج کی اجازت میں تبدیلی کی جارہی ہے۔ دوسرے مرحلےمیں کراچی کے دیگر علاقوں میں بھی اسی طرح کی تبدیلی کی جائے گی۔