• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارہ لاکھ16ہزار614ٹیکس دہندگان کی ڈائریکٹری جاری

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 12لاکھ 16ہزار614 ٹیکس دہندگان کی سال 2016کی ٹیکس ڈائریکٹر ی کا اجراء کر دیا۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے جمعہ کو ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ٹیکس دائریکٹری کا اجراء کیا ۔ تقریب میں چیئرمین ایف بی آر طارق پاشا اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہا کہ 2013میں ٹیکس دہندگان کی تعداد 7لاکھ 69ہزار892 تھی جو 2016میں بڑھ کر12لاکھ 16ہزار 614 ہوگئی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ چار سال میں ٹیکس ادا کرنے والوں میں تقریبا 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ ڈائریکٹری تین حصوں پر مشتمل ہے، اس میں کارپوریشنز، ایسوسی ایشنز آف پرسنز اور افراد کا انگریزی حروف تہجی کی ترتیب کے مطابق اندراج کیا گیا ہے۔پاکستان چوتھا ملک ہے،جس نے باقاعدہ ٹیکس ڈائریکٹر ی شائع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ڈائریکٹر ی شائع کرنے کا مقصد ٹیکس نیٹ کو بڑھانا ہے۔ان اقدامات کا مقصد ٹیکس کلچر کا فروغ اور شفافیت ہے۔

دفاع،ترقیاتی پروگرام اور دوسرے کاموں کیلئے ٹیکس نیٹ اور محاصل میں اضافہ ضروری ہے۔کاروبار دوست پالیسیوں اور خوف و ہراس کے بغیر محاصل میں اضافہ کرنا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ برس جی ڈی پی کی شرح 5.3فیصد رہی،رواں سال کا 6فیصد کا ہدف حاصل کرینگے۔ 2013میں ٹیکس محاصل 1946ارب تھے،جو چار سال میں بڑھ کر 3362ارب روپے ہوگئے ہیں۔

اس مشکل ہدف تک پہنچنے کیلئے ٹیکس نیٹ میں اضافہ، بڑے طبقے کو حاصل مراعات،استثنیٰ ختم اور کئی دوسرے مشکل فیصلے کئے،ٹیکس چوری روکنے کیلئے سوئٹزر لینڈ سے دوطرفہ اور او ای سی ڈی کے ساتھ کثیر الجہتی معاہدے کئے،معاہدوں سے شفافیت اور کرپشن روکنے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین