• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 120 ضمنی انتخاب، کلثوم نواز اوریاسمین راشدنےکاغذات جمع کرادئیے

Todays Print

لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی خالی نشست این اے 120پر 19 امیدوار سامنے آگئے، پی ٹی آئی کی یاسمین راشداور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نوازنے مسلم لیگ ن کی طرف سےکاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں پیپلز پارٹی، عوامی تحریک کے علاوہ آزاد امیدوار بھی شامل ہیں جبکہ  کاغذات جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اور ڈاکٹر آصف کرمانی نے ریٹرننگ آفیسر محمد شاہد کے پاس جمع کرائے۔

ان کے علاوہ پیپلز پارٹی کے عزیز الرحمٰن چن، فیصل میر اور زبیر کاردار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، دیگر جماعتوں اور آزاد امیدواروں سمیت اب تک 14امیدوار این اے 120کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔ این اے 120پر پی پی ورکر گروپ کی ساجدہ میر، عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری اور ڈاکٹر امبر شہزادہ سمیت آزاد امیدواروں نے بھی کاغذات جمع کرائے۔

این اے 120میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ آج 12اگست ہے۔ 15اگست کو کاغذات کی جانچ پڑتال شروع ہو جائے گی۔

تازہ ترین