• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی نئی افغان پالیسی‘ پاکستان پر دبائو بڑھایا جاسکتا ہے

Todays Print

واشنگٹن(جنگ نیوز)امریکا نئی افغان پالیسی کے حوالے سے سابق سینئر انتظامی عہدیدار نے عندیہ دیا کہ منصوبے میں خاص طور پر افغانستان پر سوچ بچار کیا جائے گااور پاکستان پر شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے دبائو بڑھایا جائے گا۔

یہ بات حقیقت سے قریب بھی معلوم ہوتی ہے کیوں کہ امریکی سینیٹر نے پاکستان پر ڈپلومیٹک ، فوجی اور اقتصادی پابندی عائد کرنے کی تجویز دی تھی۔فی الحال انتظامیہ کا اپنا لائحہ عمل سامنے آنا باقی ہے، تاہم سابق عہدیداررچرڈ بائوچر نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں مزید بگاڑ نہیں آئے گا، کوئی نہیں چاہے گا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ایک مسئلے کی وجہ سے خراب ہوں۔رچرڈ بائوچر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں سے کوئی بھی یہ نہیں چاہتا کہ ’’تم نے میرے لیے کیا کیا ہے؟جیسی صورتحال پیدا ہو‘‘۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ پاکستان پر شدت پسندوں کے ٹھکانوں کے خاتمے کے حوالےسے دبائو بڑھایا جاسکتا ہے، کیوں کہ ان میں پلٹ کر وار کرنے کی صلاحیت ہے۔رچرڈ بائوچر2006 سے 2009 تک وسطی اور جنوبی ایشیائی امور کے اسسٹنٹ سیکریٹری اسٹیٹ تھے۔

تازہ ترین