| |
Home Page
پیر 02 صفر المظفر 1439ھ 23 اکتوبر 2017ء
August 13, 2017 | 12:00 am
آسٹریا:پناہ کے متلاشیوں میں شامی افغان اور پاکستانی نمایاں

Todays Print

آسٹریا:پناہ کے متلاشیوں میں شامی افغان اور پاکستانی نمایاں

کراچی(نیوزڈیسک)آسٹریا کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ رواں برس پناہ کی تلاش میں آسٹریا آنے والے مہاجرین اور تارکین وطن کی تعداد گزشتہ برس کی نسبت نصف رہ گئی ہے اور پناہ کی درخواستیں جمع کرانے والوں میں افغان اور پاکستانی شہری نمایاں ہیں۔

آسٹرین وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کے آغاز سے لے کر جولائی کے اواخر تک ملکی حکام کو ساڑھے14ہزار سے کچھ زائد تارکین وطن نے اپنی سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرائیں، ویانا حکومت کے مطابق یہ تعداد گزشتہ برس کے اسی دورانیے میں جمع کرائی گئی پناہ کی درخواستوں کے مقابلے میں تقریباًآدھی ہے۔