• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبی:موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ‘2؍اہلکارزخمی

Todays Print

سبی (نامہ نگار) سبی کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پرفائرنگ دواہلکارزخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے چار موری کے قریب ہفتہ کی شام پولیس نے دوران گشت دومشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کااشارہ کیا جنہوں نےکچھ دور جاکر پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں اقبال اور ذوالقرنین نامی اہلکار زخمی ہوگئے واقعہ کے بعدملزمان فرار ہوگئے زخمیوں کو فوری ڈویژنل ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں ڈی آئی جی ساجد علی مہمند‘ ایس ایس پی سردار محمدحسن موسیٰ خیل‘ چیئرمین بلدیہ سردارزادہ زادہ حیر بیار خان ڈومکی‘ ڈی سی سیف اللہ کھیران اے ایس پی عطاء الرحمن ترین نے ان کی عیادت کی۔

تازہ ترین