• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں زندگی نے نوازا ہے کیا کیاحوالہ دیا جائے کس کس عطا کا
کہاں کوئی قلت یہاں نعمتوں کی
اُگلتی ہے سونا یہ زرخیز مٹی
لبالب دفینے ہیں سینے میں اس کے
نوادر نہیں کس دفینے میں اس کے
مگر آہ رُوداد عام آدمی کی
یہ مخلوق تصویر ہے بے کسی کی
ضرورت کی ہر شے فقط آرزو ہے
تہی دست انسان بے آبرو ہے
ادھر مال داری، ادھر مفلسی ہے
کہیں خدا جگی ہے، کہیں بندگی ہے
جوانوں کو بڑھنے کا موقع نہیں ہے
تو بچوں کو پڑھنے کا موقع نہیں ہے
یہاں یہ موانع، وہاں وہ موانع
رہے کیا اسی حال پر قوم قانع!
یہ دکھ درد ، یہ غم نمعلوم کیوں ہیں
اِس ادبار میں ہم نمعلوم کیوں ہیں

تازہ ترین