• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’اناڑی ڈرائیور کی خاص پہچان ہوتی ہے۔
وہ ریورس کرتے ہوئے گاڑی کھمبے پر مار دیتا ہے۔
وہ نشان ساری کہانی بیان کر دیتا ہے۔‘‘
قاضی صاحب نے فرمایا۔
میرے چہرے پر ہوائیاں اڑنے لگیں۔
ہم دونوں سینما کے باہر کھڑے تھے۔
ویلے پارکنگ کے ڈرائیور ہماری گاڑیاں لینے گئے ہوئے تھے۔
میری گاڑی کی ٹیل لائٹ ٹوٹی ہوئی تھی۔
میں نے دعا کی کہ پہلے قاضی صاحب کی گاڑی آئے۔
دعا قبول ہو گئی۔
قاضی صاحب کی گاڑی پہلے آئی۔
وہ ہاتھ ملا کر رخصت ہوئے تو میں نے دیکھا،
ان کی کار کے پیچھے کھمبے کا نشان تھا۔

تازہ ترین