• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج میں 3.568 بلین روپے کے سودے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں 3.568 بلین روپے کے سودے ہوۓ جن کی مجموعی تعداد 13,592 رہی۔جبکہ پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2,971 کی سطح پر بند ہوا۔

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوۓ جن کی مالیت 1.573 بلین روپے تھی۔ جبکہ ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 972.914 ملین روپے، کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 559.738 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت216.591 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 165.827 ملین روپے،برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 50.375 ملین روپے،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 18.089 ملین روپے اورکاپر کے سودوں کی مالیت 11.621 ملین روپے اور رہی۔

تازہ ترین