• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میںکرپشن کا انکشاف، 4 بینک اکائونٹ سیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی میں 15کروڑ روپے سے زائدکی کرپشن کا انکشاف  ہونے پر سیکریٹری کو آپریٹو نے سوسائٹی کے چار بینک اکاؤنٹ سیل کرادیئے۔سوسائٹی کے نو منتخب چیئرمین نے انتخابات کے چار ماہ میں 15کروڑ سے زائد خرچ کردیئے ، جس کی تحقیقات کی جائےڈا ئریکٹر فشریز عبدالرؤف کا سیکریٹری کو آپریٹو کوخط، تفصیلات کے مطابق سندھ میں ماہی گیروں کے فلاح و بہبود کیلئے قائم سیمی گورنمنٹ آرگنائزیشن فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی میں انتخابات کو چار ماہ کا عرصہ گذرا ہے کہ نو منتخب چیئرمین حافظ عبدالبر پر  15کروڑ  سے زائد رقم کے خردبرد کا الزام لگادیا گیا ہے ، ایسا انکشاف فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کے ڈائریکٹر اور سوسائٹی کے سی بی اے کے عہدیداروں نے سیکریٹری کو آپریٹو کو لکھتے ہوئے ایک خط میں کیا ہے دوسری جانب ایسی شکایات کا خط وصول ہونے کے بعد منگل کے روز سیکریٹری کو آپریٹو نے سوسائٹی کے چار اکاؤنٹس سیل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا حکم دیا ہے ، کو آپریٹو کے رجسٹرار عامرخورشید نے منگل کے روز سوسائٹی دفتر پہنچ کر بینک انتظامیہ کو اکاؤنٹ سیل کرنے کے لیٹر جمع کرائے، سوسائٹی کے ترجمان نے بینک کے اکاؤنٹس سیل کرنے کی تصدیق کی ہے ، تاہم کرپشن کے حوالے سے ترجمان نے بات کرنے سے انکار کردیا۔

تازہ ترین