• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ہائی کمشنر سے سی ٹی ایف کے5رکنی وفد کی ملاقات

لندن (نیوز ڈیسک) کریٹیکل تھنکنگ فورم کی5خواتین نے جن کا تعلق انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے تھا انگلش ڈیپارٹمنٹ کی ڈاکٹر منزہ یعقوب کی قیادت میں پاکستان ہائی کمیشن کا دورہ کیا۔ خواتین ماہرین تعلیم کی یہ ٹیم کونشینسنیس رائزنگ آف پاکستانی ویمن آن کونٹمپریری اکیڈمک اینڈ سوشل ایشوز کے پروجیکٹ پر کام کررہی ہے۔

کریٹیکل تھنکنگ فورم کے اس پروجیکٹ کا مقصد جواں سال خواتین ریسرچرز اور سکالرز کو کریٹیکل اویئرنیس اور موثر کمیونیکیشن اور پروفیشنل سکلز سے لیس کرنا ہے اور انہیں عصر حاضر کے اکیڈمک سوشل اور سیاسی مسائل و مباحثوں پر ڈائیلاگ میں مصروف رکھنا ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر برائے برطانیہ سید ابن حسن نے خواتین کے اس وفد کا خیرمقدم کیا اور تعلیم ریسرچ اور دیگر سکلز ذرائع سے پاکستانی خواتین کو امپاور کرنے کے اقدام کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین اعلیٰ اور معیاری تعلیم، عصر حاضر کے ایشوز سے واقفیت کے ذریعے سٹریو ٹائپ ایشوز اور چیلنجز کا بہتر انداز میں مقابلہ کرسکتی ہیں اور بہترین انداز میں پاکستان کے حوالے سے تصور کو تبدیل کرسکتی ہیں۔ ہائی کمشنر سید ابن عباس نے یقین دہانی کرائی کے وہ خواتین تعلیمی ماہرین کے وفد کو فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس، ڈیپارٹمنٹ فار انٹر نیشنل ڈیولپمنٹ (ڈی ایف آئی ڈی) اور برٹش کونسل کے ساتھ انٹر ایکشن کے انتظام سمیت ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔

برطانیہ میں قیام کے دوران سی ٹی ایف کی ٹیم سائوتھ ایشین اور برٹش کمیونٹی کے ساتھ ملاقاتیں کررہی ہے، تاکہ لوگوں کے ساتھ انٹرایکشن کے ذریعے فارن کلچر کے بارے میں غلط تصورات کو دور کیا جاسکے۔ وفد کی ارکان برطانیہ کے دانشوروں اور ماہرین تعلیم سے ملاقات کریں گی۔ سکالرلی سیشنز کے دوران ان کے ساتھ بات چیت ہوگی۔ وفد کی دیگر ارکان میں صوفیہ حسین، سونیا انعم، سمیرا بتول ملک اور صدف محمود شامل ہیں۔

تازہ ترین