• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی بریڈفورڈ کے زیراہتمام جشن آزادی پاکستان کی تقریب

بریڈفورڈ (پ ر)پاک سرزمین پارٹی بریڈفورڈ برانچ کے زیراہتمام جشن آزادی پاکستان شایان شان طریقے سے منایا گیا، اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی برطانیہ و یورپ کے صدر چوہدری الطاف شاہد نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی امین ہے، جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی ایک بڑی قوت بن کر ابھرے گی۔ اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی برطانیہ و یورپ کے میڈیا ترجمان مرزا فیصل محمود نے کہا کہ یوم آزادی تجدید عہد وفا کا دن ہے، جشن آزادی ہمارے آبائواجداد کی لاکھوں قربانیوں کا ثمر ہے۔ بدقسمتی سے بانی پاکستان ضرت قائداعظم محمد علی جناح اور پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے بعد کوئی ایسی قیادت میسر نہیں آسکی جو پاکستان کو حضرت علامہ اقبال کے حقیقی خواب کی تعبیر بناتی۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کے ناظم کراچی کا دور سنہری دور تھا جب منی پاکستان کراچی کا نقشہ تبدیل ہوا ان کے اس عظیم ماضی کو دیکھتے ہوئے ہم یہ یقین کرسکتے ہیں کہ پاکستان کے عوام کو اس وقت تک حقیقی آزادی میسر نہیں آسکتی جب تک ہر شخص کو عزت، انصاف اور اختیار میسر نہیں آجاتا اور تمام اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں کردیئے جاتے۔ اس موقع پر عمران خان، زبیدہ شاہد، پی ایس پی بریڈفورد کے صدر کاشان جیلانی، نائب صدر راجہ طارق اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔

تازہ ترین