• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاری سعید نقشبندی دورہ مکمل کرکے واپس برطانیہ پہنچ گئے

برمنگھم (پ ر) الحاج قاری محمد سعید احمد نقشبندی عراق کا دورہ مکمل کرکے واپس برطانیہ پہنچ گئے۔ انہوں نے ایک بڑے قافلے کےہمراہ بغداد، کوفہ، کربلا، کاظمین کی زیارت کی سعادت حاصل کی۔ قافلہ نے عراق میں آصف نقوی، نثار نقوی اور رضا حسین نقوی کی معیت میں روضۂ حضرت امام حسینؓ و دیگر زیارات اہلبیت کرام، شہیدان کربلا، کوفہ میں حضرت علیؓ کے مزار شریف، بغداد شریف میں حضرت موسیٰ کاظم، غوث الاعظم سیدنا عبدالقادر جیلانی کے مزار شریف کی حاضری سے مشرف ہوئے۔ واپس پر قاری سعید نے کہا کہ اسلامی دنیا میں امن و امان ناپید ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاش حضرت عمر فاروقؓ جیسے حکمراں پیدا ہوں جواپنی رعایا کی نگہبانی کر سکیں اور بھوک افلاس، غربت سے نجات دلائیں۔

تازہ ترین