• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کے وسائل پر کشمیریوں کا حق ہے، خالد محمود

لندن (مجتبیٰ علی شاہ) یونائیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کینٹ یونٹ کے وائس صدر خالد محمود نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حقوق اور وسائل پر کشمیریوں کا حق ہے ۔ ان خیالات کا اظہار خالد محمود نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اس وقت زیر غور مسئلہ ہے ۔

تمام کشمیری اس وقت شدید دکھی اور مایوس ہیں۔ کشمیر کا پانی، جنگلات اور دوسرے وسائل کو جس طرح ماضی میں اور موجودہ دور میں استعمال کیا گیا اور مستقبل میں بھی جو مناظر نظر آرہے ہیں حقیقتاً بہت تشویشناک عمل ہے۔ قائد یوکے پی این پی سردار شوکت علی کشمیری دنیا بھر میں اس کام کے خلاف آواز بلند کئے ہوئے ہیں اور ہم تمام کارکنان ان کی پشت پر کھڑے ہیں۔

تازہ ترین