• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے۔ آج بھی دنیا کے مختلف حصوں میں زمانہ قدیم کے لوگوں کے رہن سہن اور تہذیب و ثقافت کے آثار ملتے ہیں جن سے اُن لوگوں کی سادگی کا اندازہ ہوتا ہے۔ اگر آج کے دور کے لوگوں کا اُن لوگوں سے موازنہ کریں تو فرق واضح نظر آئے گا۔ جو آلات آج معمولاتِ زندگی میں انسان استعمال کرتا ہے وہ لوگ ایسے آلات کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔ زیادہ پرانی نہیں تو آپ گزشتہ سو سالہ انسانی تاریخ کا مطالعہ کر کے دیکھ لیں۔ رہائش کا نظام بہتر نہ تھا۔ شدید مرض میں مبتلا شخص کو بچانا مشکل بلکہ ناممکن ہو جاتا تھا۔ لیکن آج کے دور کا انسان قدرے آرائش والی زندگی بسر کر رہا ہے۔ جو انسان بھی دنیا میں آیا ہے یا آنا ہے اس نے اپنی محنت کے بل بوتے پر ہی دنیا میں ترقّی کرنی اور آخرت کمانی ہے۔ کامیاب وہی ہو گا جو اللہ سبحان و تعالیٰ کے کلام اور نبی ؐ کے فرمان کی پیروی کرتے ہوئے زندگی بسر کرے گا۔
(حسن معاویہ)
(moavia.hm@gmail.com)

تازہ ترین