• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وطن سے محبت رکھنے والے ہر شخص کو اپنے وطن کی حرمت بے حد عزیز اور اس کی مٹی سے دلی وابستگی ضرور ہوتی ہے۔ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے وطن پاکستان کی اس مٹی میں جنم لیا اور میرے وطن کی مٹی نے مجھے اپنی آغوش میں پالا۔ ہم اپنے آباو اجداد کی قربانیاں کیسے بھلا سکتے ہیں جنہوں نے اپنا تن من دھن اس مٹی کی خاطر قربان کر دیا۔ اگرچہ اب سرزمین پاک پر کھٹن حالات نے ڈیرہ ڈال لیا ہے لیکن اس وطن کی محبت ہمارے دلوں میں کم نہیں ہو سکتی۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مل کر اس وطن کی سلامتی و بقا کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں۔ پاک سرزمین کو پیش تمام تر مسائل کا رونا رونے کی بجائے اِن سے مل کر نمٹنے کی سعی کریں۔ اگر ہم متحد ہو کر ملک و ملت کی ترقی کی کوشش کریں گے تو وہ وقت دور نہیں جب ہمارا شمار ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کیا جائے گا۔
(ثمرین نصراللہ)
(gmail.com)

تازہ ترین