• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی (ولی) کا قیام ماں بیٹے کا اختلاف نہیں، قاسم جان

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی (ولی) سندھ کے جنرل سیکریٹری قاسم جان نے کہا ہے کہ اے این پی (ولی) کا قیام باچا خان اور ولی خان کے اصولوں سے روگردانی کی بنیاد پر عمل میں آیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل کمیٹی کے ممبر سید نواب خان کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے وفد کے ساتھ حیدرآباد پہنچ کر اے این پی ولی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری قموس گل خٹک سے ان کے جواں سال بھتیجے اور فضل نعیم باچا کی بیٹی کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا،بعد ازاں پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے ممبر سیدنواب خان کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئےانہوں کہا کہ اے این پی ولی کا قیام ماں بیٹے کا ذاتی نہیں بلکہ سیاسی اور فکری اختلاف ہے،اس لئے ماں اور بیٹے کے درمیان بات چیت سے مسئلے کے حل کا دعویٰ کرنے والے دراصل اے این پی ولی کے قیام اور روز بروز کارکنوں کی شمولیت سے پریشان ہوکر سوشل میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نظریاتی کارکن اسفند یار ولی سے یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ کیا انہوں نے پارٹی میں غیر آئینی تبدیلیاں ختم کردی ہیں۔

تازہ ترین