• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک، 21 زخمی، 2 خواتین اور نوجوان کااقدام خودکشی

خیرپور+شہدادپور+کوٹری(بیورو رپورٹ/نامہ نگار ان) مختلف حادثات میں 7 افراد ہلا ک ، 21 زخمی ،2 خو ا تین اور نوجوان کا ا قد ا م خودکشی،خیرپور۔بچی کرنٹ لگنے سے جانبحق ہو گئی۔ خا تو ن اور نوجوان کی زہریلی دو ا پی کر خودکشی کرنے کی کوشش جبکہ مختلف حادثات میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے ٹنڈومستی میں ڈکیتی کی واردات ہو ئی ہے ۔

پہلا واقعہ گاؤں شیر خان شر میں ہوا جہاں 8سالہ بچی صبا شر کرنٹ لگنے سے جانبحق ہو گئی ۔ دریں اثناء نواحی گاؤں نارو ڈھورو میں گھریلو تنا ز ع پر 25سالہ نوجوان آدم گوپانگ نے زہریلی دوا پی کرخودکشی کرنے کی کوشش کی جبکہ ڈرب مہیر شاہ میں رشتےداروں کی تنگ نظری کے باعث خاتون نے زہریلی دوا پی کر اپنی زندگی کا دیا بجھانے کی کوشش کی ،دریں اثناء گاڑھی موری کے قریب کے قریب سکھر پیر جو گوٹھ روڈ پر موٹر سائیکل بھینس سے ٹکرا نے سے موٹر سائیکل پر سوار دو بھائی احمد سومرو مصور علی اور ان کی والد ہ غلام فاطمہ زخمی ہو گئے دریں اثناء کوٹ ڈیجی کے قریب پرانی نیشنل ہائی وے پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیا ن تصادم میں ماجد ناریجو،محمد عرس مری،محمد ابراہیم،مظفر برڑو اور اظہر سمیت 5افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو کوٹ ڈیجی اسپتال پہنچایا گیا دریں اثناء کنب ٹاؤن میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 4افراد معشوق احمد بھٹی ،ضمیر احمد اجن،محمد علی اجن اور احمد علی زخمی ہو گئے۔

ٹنڈومستی میں مسلح افراد نے محمد فاضل اجن کے اہلخانہ کو یر غمال بنا کر 70ہزار روپے نقد طلائی زیورات موٹر سائیکل اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے ۔ شہدادپور۔درگا ہ فتح شاہ بخاری کے قریب وکان کے تالے توڑ کر چو ر 90ہزار ر و پے نقد لے گئے۔ پولیس ٹریننگ کالج میں زیر تربیت 28سالہ زیر تربیت کانسٹیبل نادرعلی ، موٹر سائیکل اور گدھا گاڑی کے تصادم کے نتیجے میں موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ علاوہ ازیں گوٹھ کمال لغاری کی رہائشی 8بچوں کی ماں ڈیلی بھیل نے زہریلی دوا پی لی جسے نازک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔کوٹری ۔ گوٹھ براد خاصخیلی کا 35سالہ رہائشی نوجوان رضا محمد عرف رضو خاصخیلی جوکہ تین روز سے لا پتہ تھا اسکی لا ش ایک بند گھر کے آنگن سے برآمد ہوئی ہے ۔ سہون شریف ۔

انڈس ھا ئی وے گاؤں کھاسائی کے مقام پر خیرپور ناتھن شاہ سے جام شورو جانے والی تیز رفتار کار ٹا ئی راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں آصف لغاری موقع پر جا ں بحق جبکہ دو افراد سھیل احمد سومرو اور ایک نامعلوم زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی مانجھند پولیس نے کار تحویل میں لیکر زخمیوں کو ا سپتا ل منتقل کردیا ۔ٹھری میر واہ۔ لسی بناتے ہو ئے 12 سالہ لڑکی صبا گھر میں لسی بناتے ہو ئے کرنٹ لگنے سے ھلاک ہوگئی ۔ ٹھل۔ نہر میں آٹھ سالہ بچہ محمد رمضان ولد نیاز احمد قریشی ڈوب کر ھلاک ہوگیا.متوفی بچہ امروٹی چوک محلے کا رھائشی تھا ۔ ڈ گر ی ۔

دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 نوجوان سالہ شبیر ،گل حسن، بادشاہ ، ثاقب زخمی ہو گئے. دوسرے واقعے میں ٹنڈوباگو روڈ پر بلوچ کالونی کے نزدیک دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان عارف قمبرانی شدید زخمی ہوگیا ۔ ڈگری میرواہ روڈپر سونھری اسٹاپ کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہونے سےیعقوب سومرو اور اشفاق سومرو شدید زخمی ہوگئے۔شکارپور۔مقامی واٹرپارک میں نہاتے ہوئے 10سالہ لڑکا اوم کمار ولد سنتوش کمارپانی میں ڈوب کر ہلا ک ہوگیا۔

تازہ ترین