• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ خودکشیاں،بیوی روٹھنے پر شوہر نے 2بیٹیاں قتل کرکےخودکشی کرلی

بہاولنگر،مہاراجہ،فیروزوالہ،مریدکے(نمائندگان  جنگ ،نامہ نگاران  ) مختلف وجوہات کی بنا پر 5افراد نے خودکشی کر لی۔بہاولنگر کے علاقے چک درباری تھانہ میکلوڈ گنج میں گھریلو حالات  اوربیوی کےروٹھنےپر محنت کش ارشد نے اپنی بیٹیوں2سالہ شمزا  اور 8 ماہ کی اللہ ماسی کو گلا دباکر قتل کردیا اورخود پھندے سے جھول  کر زندگی ختم کر لی، ملزم کی بیوی صفیہ ناراض ہوکر اپنے میکے گئی ہوئی تھی  ۔

گڑھ مہاراجہ کا 30سالہ سجاد عرصہ دراز سے فیصل آبا دمیں مقیم تھا  گزشتہ روز  حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گوجرہ کے نزدیک ٹرین  کے نیچے آ کر  جان دیدی  ، جبکہ جی ٹی روڑ کی آبادی فیروزوالہ میں 20سالہ فیاض نے گھریلو جھگڑے پر زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

مریدکے  تھانہ سٹی کی آبادی غوثیہ کا لونی میں بیس سالہ نوجوان امتیاز نے گھر والوں سے معمولی تلخ کلامی کے بعد  زہر کھا کرجان دیدی۔کہروڑپکا موضع نصیردی واہن کے  اقبال جھبیل کی بیوی نے جھگڑوں اور تنگدستی  سے دلبرداشتہ ہو کر کالا پتھر پی لیا  جس سے وہ  زندگی کی بازی ہار گئی۔

تازہ ترین