• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم گرما کی تعطیلات ختم، پنجاب بھرکے تعلیمی ادارے کھل گئے

لاہور (نمائندہ جنگ) موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب بھر میں گزشتہ روز تعلیمی ادارے کھل گئے ، سرکاری اسکولوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں ، تاہم گزشتہ روز پہلے دن اسکولوں  میں حاضری معمول سے کم رہی جبکہ محکمہ تعلیم کے افسران کی جانب سے طلبہ کو تعطیلات کے بعد اسکولوں میں ویلکم کرنے کے لیے ٹافیاں  تقسیم کی گئیں ، اساتذہ کی تعداد بھی اسکولوں میں معمول کے مطابق نہیں تھی ۔سکول سربراہان کا کہنا تھا کہ  تعطیلات کے باعث طلبہ کی اکثریت چھٹیاں منانے اپنے عزیز و اقارب کے ہاں  اور تفریح کےلیے گئی ہوئی  ہے تاہم رواں ہفتے کے اختتام تک طلبہ کی حاضری معمول پر آجائے گی۔

تازہ ترین