• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ:کارکی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار بھائی بہن اور بھانجی جاں بحق

ٹھٹھہ(نامہ نگار) کارکی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار بھائی بہن اور بھانجی  جاں بحق ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جھرک کے نواحی گاؤں عبدالرحمٰن ببر کے قریب جھرک جھمپیر لنک روڈ پر ایک تیز رفتار کار اور ایک موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد 22 سالہ نوجوان گلشیر خاصخیلی، اس کی 30 سالہ بہن صابو اور  اسکی کمسن بچی بینظیر موقع پر جاں بحق ہوگئیں، جبکہ حادثے کے بعد ڈرائیورکار سمیت  فرار ہوگیا، دریں اثنا ہلاک شدگان کی نعشیں ان کے گاؤں پہنچا دی گئی جنہیں بعد ازاں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، دریں اثنا ایک ہی ساتھ تین افراد کے جنازے اٹھنے کے باعث علاقے میں سوگ کا ماحول چھا گیا۔

تازہ ترین