• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی محکمہ دفاع کے 10سینئر ارکان بھارتی محکمہ دفاع کی دعوت پردہلی پہنچ گئے

کراچی(رپورٹ جاوید رشید) جنگ کو اپنے خصوصی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہفتہ کے روز واشنگٹن سے نئی دہلی آئے ہیں کہا جارہا ہے کہ ہفتہ کے روز محکمہ دفاع بھارت کی جانب سے امریکی محکمہ دفاع کے ارکا ن کے اعزاز میں دہلی کے معروف مہمان خانے حیدرآباد ہائوس میں لنچ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں وزیر دفاع اور محکمہ دفاع کے سینئر حکام اورآرمی چیف بھارت اور مختلف بھارتی کورز کے کمانڈروں نےشرکت کی ہے جنگ کو معلوم ہوا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع کے ارکان صدر جمہوریہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین