• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف نےملکی اداروں کوٹشوپیپرکی طرح استعمال کیا،یوسف گیلانی

راجہ رام(نمائندہ جنگ)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نےپاکستان اورجمہوریت کی خاطرجانوں کے نذرانے پیش کئے۔نوازشریف 35سال سے اقتدارمیںہیںاورانہوںنےہمیشہ ملکی اداروں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا۔

شاہ موسیٰ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ آج نااہلی کےبعد احتساب عدالت میں کرپشن کیسز کی سماعت پراثراندازہونےکیلئےعدالت عالیہ اور اداروں پر حواس باختہ ہو کر الزامات عائدکررہے ہیں۔ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی اور میری نااہلی پر مٹھائیاں بانٹنے والے آج کس بات کارونارورہے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ پیپلزپارٹی جمہوریت اورآئین کے ساتھ کھڑی ہے۔اس موقع پر سید احمد مجتبیٰ گیلانی،ڈاکٹر جاوید صدیقی،میاں کامران مڑل،غضنفر علی خان لنگاہ،چوہدری شاہین میو،ساجد بودلہ،ڈاکٹر اسماعيل رفیق ملانہ،رزاق ملانہ اور دیگر کارکنوں و شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

تازہ ترین