• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک مخالف سرگرمیوں کا حصہ بننے والے افراد سے سختی سے نمٹا جائے،مہاجر قومی موومنٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے جوائنٹ سیکریٹری وسیم احمد نے کہاکہ آفاق احمد کی جدوجہد کا مقصدمہاجر قوم کے بہتر اور محفوظ مستقبل کیلئے ان اقدامات کو یقینی بنانا ہے جو نہ صرف اس شہر کیلئے امن وترقی کا باعث بنے بلکہ تمام ملک کوامن و سکون کا گہوارہ بنانے میں مددگار ثابت ہو۔

  ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کرتے ہیں، ملک مخالف سرگرمیوں کا حصہ بننے والے افراد سے سختی سے نمٹا جائے۔ وسیم احمد نے تنظیمی سرگرمیوں میں اضافے اور  رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں اورنگی ٹاؤن کا دورہ کیا اور کارکنان سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر قوم ملک کے خلاف کی جانے والی ہر سازش کے دفاع میں اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہےاور اپنے ملک اور قوم کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جانے سے دریغ نہیں کریگی۔

وسیم احمد نے کہا کہ شہر میں ایک بارپھر نادیدہ قوتیں ملک دشمن عناصر کی حمایت اور سپورٹ کیلئے مختلف شکلوں میں میدان میں آگئی ہیں۔

تازہ ترین