• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسابقتی کمیشن کا روزمرہ کی مصنوعات بنانے والی کمپنی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے روزمرہ کی مصنوعات بنانے والی کمپنی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے ، مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے مطابق جرمانہ کولگیٹ پامولیو کی جانب سے اس کی پراڈکٹ میکس آل پرپس کلینر ( میکس اے پی سی ) کی تشہیرکرنے اور مسابقتی ایکٹ کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی کی بنا پر عائد کیا گیاہے، یہ فیصلہ کمیشن کی چئیر پرسن ودیعہ خلیل اور ممبر اکرام الحق قریشی پر مشتمل بنچ نے جاری کیا ،سی سی پی کو ریکٹ بینکائزرپاکستان لمیٹڈ کی جانب سے کولگیٹ پامولیو کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی جس میں یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ کسی معقول بنیا د کے بغیر کولگیٹ پامولیو اپنی پروڈکٹ اے پی سی کی گمراہ کن اور جھوٹے دعوؤں پر مبنی تشہیر کر رہا ہےسی سی پی کی جانب سے اس معا ملے پر انکوائری کی گئی اور انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر کولگیٹ پامولیو کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا۔ سماعت کے دوران کولگیٹ پامولیو اپنی تشہیری دعووں کے حق میں کوئی مناسب اور قابل اعتبار ثبوت نہ پیش کر سکا۔

تازہ ترین