• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان،پنچایت نے پسند کی شادی کرنیوالوں کی زبردستی طلاق کرا دی

ملتان(نمائندہ جنگ) تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں پنچایت نے پسند کی شادی کرنے والوں کی گن پوائنٹ پر طلاق کرا دی،پولیس نے لڑکی کے خاندان کے 3افراد کو گرفتار کر لیا، مظفر آباد کے رہائشی عدنان اور عظمیٰ نے پولیس تھانہ مظفر آباد کو آگاہ کیا انہوں نے پسند کی شادی کی تھی ان کے خاندان والوں  نےپنچایت کی جس میں ان کی طلاق کا فیصلہ ہوا ، پنچایت نے زبردستی ان کی طلاق کروا دی،جب انہوں نے احتجاج کیا تو اسلحہ نکال لیا ، اب دوبارہ رجوع کرنے پر قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم ساتھ رہنا چاہتے ہیں ،حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرے ،دوسری طرف سی پی او ملتان چوہدری سلیم نے اس واقعہ پر پنچایت کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا، انہوں نے کہا کہ عدنان اور عظمیٰ کو پولیس تحفظ دے گی،مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اس  لئے  دونوں کو تھانے بلایا گیا ہے تاکہ وہ ملزمان کی نشاندہی کریں ملزمان کو آج ہی گرفتار کر لیا جائے گا ، انہوں کہا کہ پنچایتی نظام میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی ۔

پولیس تھانہ مخدوم رشید نے سی پی او ملتان کےحکم پر لڑکی کےخاندان کےپانچ افراد کےخلاف مقدمہ درج کرکےتین کو گرفتار کر لیا،پولیس کےمطابق لڑکی عظمیٰ بی بی  کا گھر18کسی ہے جہاں پر  مظفرآباد کےرہائشی  عدنان کوبلایا گیا  اورگھرمیں سید طاہرعباس، الیاس، فیصل شاہ اورجاویدشاہ  اورارشادبی بی نےگن پوائنٹ پرعدنان سےطلاق لکھوائی،پولیس نےمعاملے کی چھان بین شروع کردی ہے۔

تازہ ترین