• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی میں انتشار پھیلانے اور ان کا ساتھ دینے والوں کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ہے ،پرویز مشرف کا ویڈیو پیغام

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سید پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پارٹی میں انتشار پھیلانے اور ان کا ساتھ دینے والوں کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔ فسادی آل پاکستان مسلم لیگ کے کامیاب جلسوں پر حیران ہیں اور وہ ” کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے“ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ فسادی پارٹی صدر تو کیا پارٹی کے رکن بھی نہیں ہیں۔ اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمدامجد تھے اور وہی رہیں گے۔ پارٹی کے مرکزی دفتر سمیت صوبائی دفاتر بھی وہی ہیں جہاں پہلے تھے۔

قوم کو یوم آزادی مبارک ہو۔ خداکرے پاکستان ہمیشہ سلامت رہے۔ منگل کو آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف نے پارٹی کارکنان کے نام ایک ویڈیو پیغام میں اے پی ایم ایل کے ملیر کراچی اور فیصل آباد میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ  کامیاب جلسوں پر انتظامیہ اور اتحادیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم آنے والے دنوں میں اس اتحاد کو مزید مستحکم صورت میں دیکھے گی۔

پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد اور چاروں صوبائی صدور کی محنت سے یہ جلسے کامیاب ہوئے۔ پرویز مشرف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایم ایل کی تمام تنظیم وہی ہے جو پہلے سے تھی۔ ان میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔پرویز مشرف نے  پارٹی کارکنان کو ہدایت کی کہ فسادیوں کی جھوٹی باتوں میں آئے بغیر پارٹی قیادت سے تعاون کریں۔

تازہ ترین