• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کے 27عہدیداروں نے مختلف شہروں میں نئے عہدے سنبھال لئے

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کے بنیادی سکیل نمبر 19اور 20کے 27عہدیداروں نے مختلف شہروں میں نئے عہدے سنبھال لئے ہیں۔ نئے عہدے سنبھالنے والے افسران نے سابقہ عہدوں کا چارج چھوڑ دیا ہے۔ سہیل افضل بنیادی سکیل نمبر 20نے چیف ایس پی آر اینڈ ایس فیڈرل بورڈ کا چارج 15اگست کی سہ پہر چھوڑ دیا ہے۔ چیف مینجمنٹ ایف بی آر کا عہدہ خالی کر دیا ہے۔ بنیادی سکیل نمبر19کے محمد مسعود احمد نے سیکرٹری ایف بی آر کا چارج چھوڑ کر چیف لیگل مینجمنٹ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

ڈاکٹر طارق غنی بنیادی سکیل نمبر 19نے چیف مینجمنٹ ایف بی آر کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے۔ سید معروف گیلانی نے کمشنر زون فون کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کراچی کا چارج چھوڑ کر کمشنر زون تھری ریجنل ٹیکس آفس ٹو کراچی‘ خلیل احمد زاہد کمشنر ویلتھ ریجنل ٹیکس آفس ملتان کا چارج چھوڑ کر کمشنر ٹیکس آفس ملتان‘ ڈاکٹر شمس الہادی کمشنر زون ون کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کراچی سے کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیلز ون کراچی‘ محمد نصیر بٹ این ایم سی سے کمشنر زون تھری لارج ٹیکس پیئرز یونٹ اسلام آباد‘ ڈاکٹر محمد نسیم کمشنر ریجنل ٹیکس آفس ملتان سے کمشنر ملتان زون ریجنل ٹیکس آفس ملتان‘ محمد عرفان رضا کمشنر زون فور کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور سے کمشنر زون ون لارج ٹیکس پیئرز یونٹ لاہور‘ نجیب احمد میمن کمشنر زون فور لارج ٹیکس پیئرز یونٹ کراچی سے کمشنر زون ون لارج ٹیکس پیئرز یونٹ کراچی‘ زبیر بلال کمشنر بہاولپور زون ریجنل ٹیکس آفس بہاولپور سے کمشنر کارپوریٹ زون ریجنل ٹیکس آفس ملتان‘ سجاد تسلیم اعظم کمشنر اوکاڑہ زون ریجنل ٹیکس آفس ٹو لاہور سے کمشنر زون ور ریجنل ٹیکس آفس ٹو لاہور‘ سید شکیل احمد کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیلز ون کراچی سے کمشنر زون فور لارج ٹیکس پیئرز یونٹ کراچی‘ ساجداللہ صدیقی ڈائریکٹر او پی ایس ڈائریکٹوریٹ آف ٹریننگ اینڈ ریسرچ ان لینڈ ریونیو کراچی سے کمشنر او پی ایس ان لینڈ ریونیو اپیلز ٹو کراچی‘ آفاق احمد قریشی سیکرٹری ان لینڈ ریونیو پالیسی فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے کمشنر او پی ایس زون تھری ریجنل ٹیکس آفس تھری کراچی‘ محمد نصیر جنجوعہ کمشنر او پی ایس کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کراچی سے کمشنر او پی ایس زون فور ریجنل ٹیکس آفس ٹو کراچی‘ حمیرا مریم ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن آئی آر لاہور سے کمشنر او پی ایس ان لینڈ ریونیو اپیلز ون لاہور‘ اعجاز احمد خان یوسفزئی کمشنر زون ٹو او پی ایس ریجنل ٹیکس آفس سکھر سے کمشنر او پی ایس زون ٹو ریجنل ٹیکس آفس تھری کراچی‘ محمدانور کمشنر او پی ایس ان لینڈ ریونیو اپیلز سیالکوٹ سے کمشنر او پی ایس زون ون ریجنل ٹیکس آفس گوجرانوالہ‘ محمد نوید اختر ایڈیشنل کمشنر لارج ٹیکس پیئرز یونٹ لاہور سے کمشنر زون ٹو ریجنل ٹیکس آفس گوجرانوالہ‘ محمد امتیاز خان سیکرٹری بورڈ آف ریونیو ہیڈکوارٹرز اسلام آباد سے چیف او پی ایس فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈکوارٹرز اسلام آباد‘ فریدون اکرم شیخ ایس ایم سی سے کمشنر او پی ایس ویلتھ ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد‘ اجلال احمد خٹک نے ایس ایم سی سے ڈائریکٹر او پی ایس ڈائریکٹریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن آئی آر اسلام آباد کا عہدہ سنبھال لیاہے۔

تازہ ترین