• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشال قتل کیس ،عدالت نے اسپاؤس پالیسی کی خلاف ورزی پر جے آئی ٹی رکن کااسلام آباد تبادلہ معطل کردیا

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس عبدالشکورخان  پرمشتمل دورکنی بنچ نے مشال قتل کیس میں جے آئی ٹی کے رکن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرایف آئی اے شاہد ا لیاس کا مردان سے اسلام آباد تبادلے کے احکامات معطل کرتے ہوئے ایف آئی اے حکام سے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ عبوری احکامات گذشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹرایف آئی اے مردا ن  شاہد الیاس کی جانب سے رٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار ایف آئی اے مردان میں بطوراسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات تھا اوراس نے اپنے والدین کی مرضی کے بغیروزارت سیفران میں تعینات خاتون سے پسند کی شادی کی ہے تاہم درخواست گذار کی بہن جو سابق رکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہے نے اپنے اثرورسوخ کی بناء پراس کاتبادلہ مردان سے اسلام آباد کرادیا جبکہ اس کی اہلیہ کاتعلق بھی مردان سے ہے اورمردان سے اسلام آباد تبادلہ سپائوس پالیسی کے بھی منافی ہے  لہذاتبادلے کے احکامات منسوخ کئے جائیں عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے ا بتدائی دلائل کے بعد تبادلے کے احکامات معطل کرتے ہوئے ایف آئی اے سے جواب مانگ لیا۔

تازہ ترین