• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام یوسیز میں بلاامتیاز صفائی ستھرائی کیلئے اقدامات کئے جائینگے، معیدانور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ شرقی  میں دس روزہ صفائی مہم  شروع کر دی گئی  چیئرمین معید انور نے کہا کہ ضلع کے مکینوں کو مکمل ریلیف فراہم کیا جائے گا اورتمام یوسیز میں بلا امتیاز صفائی و ستھرائی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے صفائی ستھرائی مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی سو روزہ مہم میں وسائل کی قلت کے باعث ہم نے چند مخصوص یوسیز پر کام کیا تھاگو کہ وسائل کی صورتحال اس وقت بھی بہت بہتر نہیں ہے لیکن ہم مکینوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

اس مہم میں تمام یوسیز کا کچرا صاف کرنے کے ساتھ ساتھ پرانا جمع شدہ کچرابھی صاف کرنے کا کام انجام دیا جائے گا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ وائس چیئرمین عبدالرؤف خان ، ایم کیو ایم (پاکستان)کے ضلعی ذمہ دار اسامہ قادری، یوسیزچیئرمین و وائس چیئرمین ، اپوزیشن لیڈر ذوالفقار قائم خانی کے علاوہ افسران و میڈیا نمائندگان موجود تھے۔چیئرمین نے مزید کہا کہ تمام یوسیز کو ,2 2ٹرالیز فراہم کر دی گئیں ہیں تاکہ انہیں اپنے علاقوں میں کچرا صاف کرنے میں کوئی دقت نہ ہو۔ مزید براں صفائی کے ساتھ ساتھ چونے کا چھڑکاؤ، جھاڑیوں کی کٹائی، گرین بیلٹ کی صفائی، وال چاکنگ کا خاتمہ اور تجاوزات کا خاتمہ بھی یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے مزیدکہاکہ عوام شہر کو اون کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری نبھائیں اور شکایات کے اندراج کے لئے ڈی ایم سی ایسٹ کے مرکزی دفتر کے نمبر 99230355-9پر رابطہ کریں تاکہ انکی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جاسکے۔

تازہ ترین