• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی جنونیت پھیلانے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں،ثروت اعجاز

 کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مذہبی جنونیت اور وحشت پھیلانے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، پاکستان عظیم نعمت اور ہمارے اکابرین اباؤاجدا کی قربانیوں کا ثمر ہے ، حکمرانوں کی منفی پالیسیوں اور کرپشن نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے، عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں، توانائی کا بحران موجود ہے قرضے دینے والا پاکستان آج مقروض ہوگیا ہے، ہم علامہ اقبال اور قائد اعظم کا پاکستان چاہتے ہیں، پاکستان بنانے کے مخالف آج بھارت اور اغیار کے اشاروں دہشتگردی کو فروغ دے رہے ہیں ،ملک دشمن قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائینگے، نواز شریف اداروں سے ٹکراؤ کا راستہ اختیار کرنے سے باز رہیں، اداروں کے خلاف کسی سازش کو ملک کے عوام کامیاب ہونے نہیں دینگے، ملک کی عدلیہ سمیت تمام اداروں کا احترام کرنا آئینی فرض ہے ،اداروں سے ٹکراؤ آئین سے بغاوت کے مترادف عمل ہوگا ، پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے بانیان پاکستان کی اولادیں ہراول دستے کا کردار ادا کرینگی، پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان خطے کے امن کی ضمانت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جشن آزادی کی خوشی میں200پونڈکا کیک کاٹا گیا اور قومی ترانے کی گونج میں پرچم کشائی کی گئی۔ 

تازہ ترین