• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس بی سی اے کی کارروائی،مختلف علاقوںمیں غیرقانونی تعمیرات منہدم اورسربمہر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈنے شہرکے مختلف علاقوںمیں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کاروئی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہرکردیا، تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی پر بلڈرز لائسنس کو منسوخ کردیاگیاجبکہ پرائیویٹ پبلک سیل پروجیکٹ"ال منتظرگارڈن وی آئی پی" واقع سپرہائی وے میں تشہیروفروخت کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے عوام  کوسرمایہ کاری سے متعلق متنبہ کیاگیاہے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ نے لیاری ٹائون ،صدرٹائون ، جمشید ٹائون ،گلشن اقبال ٹائون ،گلبرگ ٹائون ،نارتھ ناظم آباد،لیاقت آباد،  نیوکراچی،گڈاپ ٹائون میں کارروائی کی ، اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ایس بی سی اے پولیس فورس بھی موجود تھی۔

تازہ ترین