• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ملازمین بلدیہ جنوبی میں ہی کام کرینگے، ملک فیاض

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ جنوبی کراچی کے چیئرمین ملک محمد فیاض نے کہا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ میں کام کرنے والے بلدیہ جنوبی کے تمام ملازمین تاحال بلدیہ جنوبی کے ملازم ہیں اور رہیں گے، صرف ان کی تنخواہیں بورڈ میں ادا کی جارہی ہیں، لیکن یہ ملازمین خدمات بلدیہ جنوبی میں ہی انجام دیتے رہیں گے، ان کے تمام جائز مطالبات پورے کرتے ہوئے مراعات دینا ہماری اولین ترجیح ہے، وہ لوکل گورنمنٹ اینٹی پرائیویٹائزیشن کمیٹی کی جانب سے دیئے گئے ان کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیے سے خطاب کررہے تھے۔ یونین رہنما سید ذوالفقار شاہ اور ملک نواز نے کہا کہ بورڈ انتظامیہ سے 84نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کے تحت معاہدہ ہوچکاہے، جو منظوری کے لیے سیکرٹری بلدیات اور سیکریٹری لیبر کو بھیجا جاچکا ہے، انہوں نے گذشتہ سال آلائشیں اٹھانے پر آدھی تنخواہ بطور اعزازیہ ادا کئے جانے پر بلدیہ جنوبی کے چیئرمین کو مبارکباد پیش کی، تقریب سے  بورڈ کے ڈائریکٹر خالد ہاشمی ،ڈپٹی ڈائریکٹر مقصود سومرو، مزدور رہنمائوں پرویز جدون، شاہجہان قادر ،سعید رئیسانی ،قاسم شاہ اور اشرف اعوان نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین