• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی میں مزہمت پر فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانے کی حدود سیکٹر E مکان نمبر 44کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر دو افراد کو  فائرنگ کرکے زخمی کردیا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا جہاں انکی شناخت 28سالہ عرفان علی ولد عاشق اور 30سالہ عمران کے ناموں سے ہوئی ،یوسف پلازہ کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر 22سالہ فرحان، سہراب گوٹھ گائے منڈی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر 30سالہ عمران زخمی ہوگیا،زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔ 

تازہ ترین